مزید خبریں

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی خودکش حملے کی دھمکی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کو کچھ ہونے اور نقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دیدی۔رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔عطا اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہوتے ہی ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار انہیں گرفتار کر لیں گے۔