مزید خبریں

درجہ حرارت میں گذشتہ 42 سال میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے موسمی درجہ حرارت میں گذشتہ 42 سالوں میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اسی صورتحال کی وجہ سے 2040 تک پاکستان کی دو تہائی آبادی پانی کی قلت کا شکار ہوگی ان خیالات کا اظہار ماہرین نے گذشتہ روز منعقدہ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے چلڈرن شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس شو کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور پاکستان انڑنیشنل ایئر لائن کے تحت پی آئی اے ماڈل اسکول میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر بچوں نے ماحولیات کے موضوع پر مختلف ٹیبلوز، نغمات، خطبات پیش کیے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مراکش کے اعزازی کونسل جنرل مرزا اشتیاق بیگ تھے جبکہ اس موقع پر نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکرٹری جنرل رقیہ نعیم، پی آئی اے کے جی ایم ویلفیئر شعیب ڈاہری، سابق کمپنی سیکرٹری محمد شعیب، پی آئی اے ماڈل اسکول کی پرنسپل صفیہ سعید، نیشنل فورم کے نائب صدر انجینئر ندیم اشرف، مصدق عزیز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ پاکستان اس وقت کلائمٹ چینج کے نقصانات سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، لیکن اب بھی کلائمٹ چینج پاکستان میں ڈسکس کیا جانے والا ایک غیر اہم ترین موضوع ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ہمارا ملک زراعت کے شعبے میں خود کفیل تھا مگر اب ہم گندم، کاٹن اور چینی درآمد کرنے والا ملک بن گئے ہیں۔