مزید خبریں

کے سی سی آئی کا صنعتوں کی کاروباری لاگت کم کرنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ، بجلی کے بیس ٹیرف میں 7.91 روپے کے بے تحاشہ اضافہ اور ایس ایس جی سی کے گیس نرخوں میں 44فیصد اضافے نے نہ صرف صنعتوں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص غریب طبقے کے لیے الجھا دینے والی صورتحال پیدا کردی ہے۔ عوام اور چھوٹے تاجر، دکاندار یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ہر کوئی پیٹر ولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی و گیس کے نرخوں سے پیدا ہونے والی مہنگائی سے بے حد پریشان ہے۔ایک مشترکہ بنیان میں چیئرمین بی ایم جی اور صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ یہ واقعی بدقسمتی ہے کہ معیشت کا لازمی جزو چھوٹے تاجروں کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔