مزید خبریں

پی ایس ایکس نے ایس ایس ای انیشی ایٹیو میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) قابلِ فخر طور پر سسٹینیبل اسٹاک ایکسچینجز (SSE) انیشی ایٹیو میں شامل ہو گیا ہے۔ ایس ایس ای انیشی ایٹیو اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام ایک شراکتی پروگرام ہے جس کا اہتمام یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (UNCTAD)، یو این گلوبل کمپیکٹ، یونائیٹڈ نیشنز انوائرمنٹ پروگرام فنانس انیشی ایٹیو پرنسپلز فار ریسپانسبل انویسٹمنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے۔پی ایس ایکس کا ایس ایس ای کے ساتھ یہ الحاق 6 جون 2022 سے عمل میں آیا ہے۔ایس ایس ای انیشی ایٹیو کا ہدف ہے کہ دنیا بھر میں اسٹاک ایکسچینجز اور سیکیورٹیز مارکیٹ ریگولیٹرز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ پائیدار ترقی کے سلسلے میں ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور ماحولیاتی، سماجی اور گورننس کے مسائل پر کارپوریٹ کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔