مزید خبریں

دو ہفتوں میں 3 لاکھ 2 ہزار ٹن پام آئل کے برآمدی پرمٹ جاری

جکارتا (اے پی پی) انڈونیشا نے کہا ہے کہ ملکی پام آئل کی برآمد کے دوبارہ آغاز کے بعد 14 روز میں 3 لاکھ 2 ہزار ٹن پام آئل کی برآمد کے لیے پرمٹ جاری کردیے گئے ہیں اورآنے والے دنوں میں اس عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کے سینئر وزیر لہوت بنسار پنجیتان کی گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ 28اپریل کو پام آئل کی برآمد پر پابندی کے بعد 23مئی کودوبارہ ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی جس کے بعد 14 روز میں 3 لاکھ 2 ہزار ٹن پام آئل کی برآمد کے لیے پرمٹ جاری کردیے۔