مزید خبریں

سیاحوں کی آمد رواں سال ایک کروڑ پر لانا چاہتے ہیں،سعودی وزیر سیاحت

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر ملکی سیاحوں کی آمد کو2021 کے مقابلے میں رواں سال بڑھا کر تین گنا کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، گزشتہ سال 40 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے سعودی عرب کا سفر کیا جسے بڑھا کر اس سال 1 کروڑ بیس لاکھ پر لانا چاہتے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے سعودی وزیر سیاحت کے ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔