مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں14.7ارب روپے کے سودے

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے14.749ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13279رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.668ارب روپے رہی،جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.545 ارب روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت2.440 ارب روپے،چاندی کے سودوںکی مالیت 1.499 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.272 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 1.125 ارب روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 428.270 ملین روپے رہی۔