مزید خبریں

میاں اکرم فریدایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے قائم مقا م صدر ہوگئے

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے ڈائریکٹر بورڈ میاں اکرم فرید 07 جون سے 13 جون 2022 تک قائمقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔اعلامیے کے مطابق ای ایف پی کے نائب صدر اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی گورننگ باڈی کے متبادل رکن ذکی احمد خان کی سربراہی میں ای ایف پی کے سینئر مشیر فصیح الکریم صدیقی اور ان کی ٹیم انٹرنل لیبر کانفرنس ( آئی ایل سی ) میں شرکت کے لیے جنیوا میں ہیںجبکہ ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار7جون کو امریکا جارہے ہیں۔