مزید خبریں

معیشت کی بہتری کیلیے تاجر خواتین کو آگے آنا ہوگا، فراز الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین و بانی فراز الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے خواتین کو آگے آنا ہوگا، دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہمارے ملک میں کاروباری خواتین کا معیشت میں حصہ انتہائی کم ہے،پی بی جی کاروباری خواتین کے مسائل کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر خواتین ونگ کیپٹن ترانہ سلیم کی جانب سے اسٹوڈیو 28 میں پی بی جی خواتین ونگ کے اجلاس کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کہ خواتین کو مالی استحکام، کاروباری مواقع پیدا کرنے، سماجی و اقتصادی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مالی اور قانونی معلومات کے ساتھ ٹیکس کے مسائل سے بااختیار بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری خواتین اپنا برانڈ بنائیں اور اشیاء کی پیکنگ ، پرنٹنگ سمیت ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دیں کیونکہ آنے والا دور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہے اس حوالے سے پاکستان بزنس گروپ خواتین کی ہر طرح سے رہنمائی کرے گا اور ان کی بھرپور مدد کی جائے گی اس موقع پر صدر ترانہ سلیم نے کہا کہ PBG خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اوزار فراہم کرتا ہے تاکہ ان کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے تاکہ کاروباری خواتین کو فائدہ ہو۔ اجلاس میں ناصر علی شیخ وائس چیئرمین، علی عرش خان جنرل سیکرٹری، عبدالوہاب ایدھی، ایم ساجد، ایاز سعید، الماس ہیرامانی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔