مزید خبریں

پچھلی حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،منور علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سٹیزن فائونڈیشن کے صدر سید منور علی نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹر ولیم مصنوعات ڈالر میں خرید کر عوام کوروپے میں فروخت کر تی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے سید منور علی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا اس میں نہ تو عوام کا اور نہ ہی ملک کا خیال رکھا گیا اور آئی ایم ایف کی تمام سخت شرائط کو تسلیم کرلیاگیا جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آیا اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں مزید دو کروڑ افراد کا اضافہ ہوگیا ۔