مزید خبریں

آئی ٹی مائنڈز کا پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ،پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی مکمل ملکیتی کمپنی آئی ٹی مائنڈزنے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ آئوٹ سورسنگ کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آئی ٹی مائنڈز پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ اور پاک قطر فیملی تکافل کو بیک آفس اکائونٹنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔معاہدے پر پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت، پاک قطر فیملی تکافل کے چیف فنانشل آفیسر احسن قریشی اور آئی ٹی مائنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اقلیم الزّمان خان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی مائنڈز اور سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر بدیع الدین اکبر بھی موجودتھے۔ اس معاہدے کے تحت آئی ٹی مائنڈز پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ اور پاک قطر فیملی تکافل کو ان کی کلیدی کاروباری سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور آئی ٹی مائنڈز دونوں کمپنیوں کو سرمایہ کاروں کی رقم اوربچت کی سرمایہ کاری، بیک آفس کے مختلف غیرکلیدی کاموں سے آزاد کرے گی جن میں اکائونٹنگ خدمات، پورٹ فولیوز کی سیٹلمنٹ، یونٹ مینجمنٹ سے متعلق سرگرمیوں، فنڈز کیNAV کیلوکولیشن، کمپلائنس/رپورٹنگ کے لیے سہولت، انفارمیشن سیکیوریٹی، بزنس اکائونٹنگ اور آئی ٹی کے انتظامات شامل ہیں۔ اس موقع پر پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے کہاکہ اس معاہدے سے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ سرمایہ کاروں کے فنڈز کے اپنے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز ہوسکے گی اور ہم بیک آفس کے فنکشنز کو پروفیشنل فنڈ ایڈمنسٹریٹر کو آئوٹ سورس کررہے ہیں۔