مزید خبریں

کچھ بوجھ اشرافیہ پر بھی ڈالا جائے،شاہد رشید بٹ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تاجرملک کو بچانے کے لیے حکومت کے سخت فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں مگر اب مہنگائی سے بلکتے عوام پر پیٹر ول اور بجلی بموں سے بمباری بند کی جائے اورکچھ بوجھ اشرافیہ پر بھی ڈالا جائے۔سخت فیصلوں کی ذمہ داری سابق حکومت کی تھی جسے سیاسی فائدے کے لیے نظر انداز کیا گیا جسے اب سارا ملک بھگت رہا ہے۔ ایل این جی کی طرح بروقت گندم درآمد نہ کر کے ملک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے جو زرمبادلہ کے پچاس فیصد ذخائر کو ہڑپ کر گیا ہے اور اس کی قیمت میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ روس تیل اور گیس کی پیداوار کم کرنے پر غور کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو پیٹر ول تین سو روپے لیٹر سے تجاوز کر جائے گااس لیے اس متوقع طوفان سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔مغربی ممالک کساد بازاری کی زد میں ہیں اس لیے ہماری حکومت برآمدی شعبہ سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کرے، درآمدات اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے اور ملک بھرمیں پیٹر ول کی فراہمی کو راشن سسٹم سے منسلک کرنے پر غور کیاجائے۔مارکیٹوں کی جلد بندش سے جہاں حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی ۔