مزید خبریں

تعلیم ،صحت اور روز گار فراہم کرنے مشن پر کام کر رہے ہیں، دردانہ ارشد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کی جانب سے منعقدہ تین روزہ DISCON – چینج-کون 2022کانفرنس کے موقع پر روٹری انٹرنیشنل کی وائس پریذیڈینٹ ولیئر کے ویفر،ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر آفتاب امام، روٹری انٹرنیشنل کے ریپریزینٹ انجینئر اقبال قریشی اورآر آئی ڈائریکٹرمحمد فیص قدوائی نے اسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد کو دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کو تعلیم،صحت اورروزگار کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ خواتین کو امپاور کرنے، پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ،سرد موسم میں گرم کپڑوں کی تقسیم،کورونا کے دوران راشن اور ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کی فراہمی کے علاوہ دیگر سماجی کاموں میں اعلیٰ کارکردگی دیکھانے پر بیسٹ اسسٹنٹ گورنر ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر فرسٹ لیڈی ڈاکٹر فوزیہ آفتاب ،کانفرنس چیئر شہزاد صابر، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سید کاشف رفیع،ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر وقار احمد شیخ اور دیگر روٹرین بھی موجود تھے اس موقع پراسسٹنٹ گورنر دردانہ ارشد نے روٹری انٹرنیشنل3271کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر آفتاب امام اور دیگرٹیم ممبران کا سماجی منصوبوں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔