مزید خبریں

نیشنل ہائی وے اورہایٹیرا کمپنی کے درمیان معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدام کے لیے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز استعمال کرے گی۔ ہایٹیرا اسمارٹ آئی ڈی ایس سسٹم پولیس کے سینے پر آویزاں فرنٹ باڈی کیمز کی ویڈیوز مر کزی کنٹرول آفس میں لائیو دکھائے گا اور رئیل ٹائم نگرانی و کنٹرول کے قابل بنائے گا۔ موٹر وے پولیس پش ٹو ٹاک وائس کال کرکے ناخوشگوار اور ہنگامی حالات سے آگاہ اور ایمرجنسی الارم بجا کر مرکزی انتظامی افس کو اطلاع کرسکے۔ یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔