مزید خبریں

پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے طلباء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، فیصل معز خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی) کے صدر فیصل معز خان نے کہا ہے کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ پیشہ ورانہ تعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ ان کی مہارت سے ملکی اداروں اور باالخصوص معیشت کے استحکام میں مدد مل سکے۔ ن خیالات کااظہار انہوں نے ایم سی کالج آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے طلباء کے لیے منعقدہ کی گئی سفید کوٹ کی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر سندھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نواب دین، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن انجینئر اختر علی شاہ کے علاوہ والدین اور طلباء نے بھی جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایم سی کالج، پرنسپل ایم سی کالج اور مہمان خصوصی نے طلباء کو سفید کوٹ اور انعامات پیش کیے۔