مزید خبریں

سائٹ کے صنعتکاروں کو گھوٹکی گیس معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے سائٹ ایریا کے صنعتکاروں کو گھوٹکی سے پیدا ہونے والی گیس سوئی نادرن گیس کمپنی کو دینے کے معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے کیونکہ آئین کے مطابق صوبے میں پیدا ہونے والی گیس پر استعمال کا پہلا حق سندھ صوبے کا ہے۔انہوں نے آئندہ بجٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے ترقیاتی بجٹ کو بڑھانے کی کوشش کرنے کا بھی یقین دلایا۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کے دوران زبیر موتی والا کی تجویز پر ڈاکٹر سہیل راجپوت نے حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک 24 انچ ڈایامیٹر پانی کی پائپ لائن سندھ حکومت بچھائے گی جس کا پی سی ون تیار ہے۔ ساجلاس میں چیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ منور علی مہیسر، ڈی سی کیماڑی مختیار علی ابڑو، ڈی سی سینٹرل طحہٰ سلیم اور ڈی سی ویسٹ غلام قادر تالپور بھی شریک ہوئے۔