مزید خبریں

امن و امان کے لیے تاجر برادری پولیس کے ساتھ ہے ،تنویر پاستا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین اور آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنماء تنویر پاستا نے غلام قادر میمن کو آئی جی سندھ پولیس اور جاوید اوڈھو ایڈیشنل آئی جی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افسران انتہائی فرض شناس، تجربے کار اور انتہائی قابل ہیں اور ہمیشہ امن و امان کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کاروباری افراد نے ہمیشہ دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے تنویر پاستا نے کہا کہ پولیس نے ہر دور میں کراچی اور سندھ بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دیکر کبھی بھی جرائم پیشہ عناصر کو پنپنے نہیں دیا ہے جس کے لیے پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری شہر کے امن کے لیے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کا ساتھ دیا ہے۔