مزید خبریں

آٹو میکانیکا استنبول نمائش کا اختتام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترکی کے شہر استنبول میں جاری نمائش “آٹو میکانیکا استنبول “2022 اختتام پذیر ہوگئی۔یہ نمائش2جون کو شروع ہوئی تھی اورچار روز تک جاری رہنے کے بعد5جون کو ختم ہوگئی۔آٹو میکانیکا استنبول 2022 میں 11 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا۔استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے نمائش کا دورہ کیا۔آٹو میکا نیکااستنبول آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ترکی کا سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے۔ آٹوموٹو انڈسٹری ترکی کی معیشت کے چار ”لوکوموٹیوز” میں سے ایک ہے۔