مزید خبریں

پی ٹی آئی ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں آئے ،اسپیکر دن بھر منتظر

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع نہ ہوسکا‘ پی ٹی آئی کا کوئی رکن تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہوا‘یہ اراکین ایوان زیریں سے مستعفی ہو چکے ہیں، ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پہلے مرحلے میں پیر کو30 ارکان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو استعفوں کی تصدیق کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ اسپیکر اپنے چیمبر میں پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی رکن بھی پیش نہ ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہر رکن کے لیے 5 منٹ مقرر کر رکھے تھے۔ اسپیکر نے استعفوں کی تصدیق کے لیے10جون کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک پی ٹی آئی اراکین کا انتظار کیا۔ اس دوران وہ اپنے چیمبر میں موجود رہے‘ مقررہ وقت کے بعد اسپیکر استعفوں سے متعلق اپنا فیصلہ کریں گے۔