مزید خبریں

فارن فنڈنگ کیس،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے سے روکے ،پی ٹی آئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو ممنوع فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلا رہا ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے کیسز میں ایسا نہیں ہے‘ اسکروٹنی کا پراسیس 2018ء میں شروع ہوا لیکن صرف پی ٹی آئی کا کیس آگے بڑھ رہا ہے‘ دوسری جماعتوں کی اسکروٹنی کمیٹی بھی ابھی تک نہیں بنی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہماری دستاویزات اٹھا کر پوری دنیا کو دے دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن جلدی فیصلہ کردے گا لہٰذا اسے جلد فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔ عدالت نے متفرق درخواست پر جمعرات کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔