مزید خبریں

توہین مذہب کے مقدمات میںشیخ رشید کی عبوری ضمانت

راولپنڈی(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی توہین مذہب کے حوالے سے مختلف شہروں میں درج 17مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ یہ کیس بنتا نہیں ہے اور نہ ہی ایسے کوئی ثبوت موجود ہیں۔