مزید خبریں

سندھ حکومت کا لینڈ مافیا کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے لینڈ مافیا کے خلاف جلد بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر خفیہ اداروں، پولیس اور دیگر محکموں نے زمینوں پر قبضوں میں ملوث 75 سے زائد افراد کی ایک فہرست تیار کی ہے، اس فہرست میں صوبائی اسمبلی کے ایک رکن کا کوآرڈینٹر اور کے ڈی اے کے 11 افسران و ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زمینوں پر قبضے میں ملوث افراد کی فہرست میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے منسلک افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں شامل تمام افراد کی گرفتاریوں کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا جس کا سلسلہ آئندہ کچھ دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔