مزید خبریں

توہین ناموس رسالت پر عالم اسلام خاموش نہیں رہ سکتا‘طاہر اشرفی

اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین ناموس رسالت پر عالم اسلام خاموش نہیں رہ سکتا، 10 جون جمع المبارک کو پورے عالم اسلام میں یوم حرمت رسول ﷺ منایا جائے گا، عالم اسلام ، عالم عرب میں ہندوستانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ قابل تحسین ہے ، اسلامی تعاون تنظیم وزیر اعظم پاکستان ، سعودی عرب ، قطر ، کویت ، عمان اور دیگر اسلامی ممالک کا موقف قابل تحسین ہے ۔ رابطہ عالم اسلامی ، شیخ الازہر ، مفتی اعظم سعودی عرب ، مفتی اعظم عمان، مفتی اعظم فلسطین ، وزارت مذہبی امور قطر و کویت سمیت اہم اسلامی ممالک کے قائدین سے رابطوں میں ہیں۔ آئندہ ہفتہ متفقہ لائحہ عمل دیں گے ، اسلامو فوبیا کی طرح توہین ناموس رسالت کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر جانا ہو گا اور توہین مقدسات کو عالمی سطح پر جرم قراردینا ہوگا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔