مزید خبریں

پاکستان کے یورپی یونین سے مضبوط سماجی و سیاسی تعلقات ہیں‘نذیر تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سماجی اور سیاسی تعلقات ہیں،یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کی فلاح اور نظام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے چارج ڈی افیئرزتھامس سیلر سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے سے ملاقات کی ۔ ،وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سماجی اور سیاسی تعلقات ہیں،یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کے لوگوں کی فلاح اور نظام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے،دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تھامس سیلر نے پاکستان میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔