مزید خبریں

’’را‘‘ کو خفیہ معلومات دینے والے متحدہ کارکنان کی ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کو خفیہ معلومات دینے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا معاملہ، عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنان کی ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں شاہد عرف متحدہ، عادل انصاری، سراج احمد خان شامل ہیں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عاید کی جائے گی، مقدمے میں ماجد خان اور آصف صدیقی بھی گرفتار ہیں اور عدالت قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستان میں خفیہ سلیپر سیل اور ای میل چلا رہے تھے، ایم کیو ایم لندن کے محمود صدیقی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے کوڈ آئی ڈی فراہم کی، یہ آئی ڈی مفرور ملزم نے گرفتار ملزموں کو فراہم کی، ملزم پاکستان کی خفیہ معلومات بھارت کو فراہم کرتے تھے، بھارتی ایجنسی محمود صدیقی کو بھاری فنڈز بھیجتی تھی، محمود صدیقی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کو تربیت کیلیے بھارت بھیجتا تھا۔