مزید خبریں

گالی کی سیاست ختم ،مذاکرات کی طرف آناہوگا،راناتنویر

کالاشاہ کاکو(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کالاشاہ کاکومیں اپنے دورے کے دوران کارکنان اورمیڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی ہر شعبے کو دیمک کی طرح چاٹ گئے ، حکومت لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر جلد قابو پا لے گی، مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کی معیشت اورسالمیت کو استحکام پہنچاسکتی ہے ،نیازی دورکی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لیے6 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ عوام پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد میں ڈائیلاگ کی بات کی۔انہوںنے کہا کہ ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کر رہے ہیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا صدر کے دستخط نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا10دن بعد قانون ازخود لاگوہوجائے گا۔رانا تنویر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر اب کوئی بھی پاکستانی باہر نہیں جائے گا200کروڑ سے زائد بچے تعلیم کے بغیر ہیں جنہیں تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے اقدام کر رہے ہیں ۔