مزید خبریں

اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر پارلیمنٹ کو کام کرنے دیں ‘ عدالت

اسلام آباد (آن لائن) اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی۔ کیس کی سماعت اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے داؤد غزنوی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین کا احترام کرنا چاہیے‘ پارلیمنٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے معاملے کو دیکھنا ہے‘ پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنے دیں‘ ابھی تو آپ کی پٹیشن قبل از وقت ہے، صدر مملکت نے معاملہ واپس بھیج دیا ہے جب ترمیم ہی نہیں ہوئی تو سماعت کیسے کر سکتے ہیں؟