مزید خبریں

پنجاب اسمبلی:بشریٰ بی بی اسکینڈل نیب کے حوالے کرنے کی قرارداد جمع

لاہور (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مبینہ کرپشن اسکینڈل نیب کو بھیجنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ بشریٰ مانیکا کا ٹرانسفر پوسٹنگ کے بعدپراپرٹی ٹائیکون سے ہیرے کی انگوٹھی تحفے میںلینے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کے کرپشن اسکینڈلز کا کیس فوری نیب کو بھیجے ۔