کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں نئے کرکٹ گراؤنڈز کو عوام کے لئے جلد متعارف کرائیے گے، ان خیالا ت کا اظہارڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے کے ڈی اے کے زیر انتظام نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی دلچسپی کی بدولت سندھ سمیت کراچی شہر میں کرکٹ کی بحالی اپنے سفر کی طرف گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے اور اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرکے نوجوان نسل کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔