لاہور (جسارت نیوز): اسپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے راولا کوٹ میں منعقد ہونیوالا آل پاکستان انٹر پرونشل ہاکی ٹورنامنٹ2022 جیت لیا ، ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے فائنل میں اسلام آباد کو 2-1سے شکست دی، ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے شاندار کامیابی پر اسپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کو مبارکباددی ، گزشتہ روز ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،پوری ٹیم نے بہترین ٹیم ورک کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، ا سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے، ہاکی کے ٹیلنٹ کو آگے لارہے ہیں تاکہ پاکستان ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکے، ڈائریکٹر ا سپورٹس ندیم قیصر نے ونر ٹرافی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان کو پیش کی۔