مزید خبریں

شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ‘شفیع محمدن کی شاندار کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ کی ہدایت کے مطابق ہونے والے شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ضلع ساؤتھ کی شفیع محمدن نے ضلع ایسٹ کے معروف کلب اعظم اسپورٹس کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اور کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر ہونے والے اس مقابلے کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ فاتح ٹیم کے نعمان ڈوڈو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 2 خوبصورت گول اسکور کئے بلکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔