مزید خبریں

یوئیفانیشنز لیگ، پرتگال کی جیت ، ا سپین اور جمہوریہ چیک کے درمیان افتتاحی میچ برابر

جنیوا (جسارت نیوز):پرتگال نے شاندار کھیل کی بدولت یوئیفا نیشنز لیگ میں سوئٹزرلینڈ کو ہرا دیا جبکہ اسپین اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوگیاپرتگال نے بآسانی سوئٹزرلینڈ کو 4-0 سے ہرایا ، اسی طرح اسپین اور جمہوریہ چیک کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر رہا۔ یوئیفا نیشنز لیگ کے پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کا میچ اسٹیڈ ڈی جنیوا ،سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں کھیلا گیا جس میں پرتگال کی ٹیم میچ کے آغاز س ہی سوئس ٹیم پر ہاوی ہوگئی پرتگال کی ٹیم کو میچ کے ہاف پر میزبان سوئس ٹیم کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل تھی۔