مزید خبریں

لانڈھی میں ڈاکو تاجرسے 50لاکھ روپے لوٹ کرفرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، دن دہاڑے تاجر کو بندوق کی نوک پر جمع پونجی سے محروم کردیا۔ لانڈھی نمبر چھ میں ڈاکوارسلان نامی تاجر سے پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ارسلان ر گھر سے پیسے لے کر بینک میں جمع کرانے کے لیے نکلا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوںنے تاجر سے پچاس لاکھ سے زائد کی خطیر رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔تاجر سے پچاس لاکھ کی رقم چھینے جانے کی خبر پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی کورنگی کوعلاقے میں ٹیمز متحرک کرنیکی ہدایت جاری کیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی اور انکی گرفتاری کو یقینی بنایا اور گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کسی صورت مقدمہ کے اندراج اور پولیس کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔