مزید خبریں

عالمی برادری مودی کی اسلام دشمنی کانوٹس لے‘جماعت اہلسنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، ڈاکٹر سید عبد الوہاب،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ سید عبد القادر شیرازی اورمفتی محمد میاں برکاتی نے بھارت میں انتہا پسند جما عت بی جے پی رہنمائوں کی میڈیا چینل پر شان رسالتؐ میں گستاخی اور اسلام کی مقدس شخصیات کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت پر امت مسلمہ دکھی ہے ،مودی کے دورِ حکومت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کیا جا رہا ہے۔عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کی سر زنش کرے۔اسلام کی مقدس ہستیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔رہنمائوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔بھارت میں قائم قدیم تاریخی مساجد کی شہادت، اذان و حجاب پر پابندی،تاریخی مقامات کے مسلم نام و شناخت تبدیل ،مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔