مزید خبریں

منافع خوروں کاکاروبار طویل عرصہ تک سیل کرنے کی ہدایت

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے بھاری جرمانہ اور طویل عرصے تک کاروبار سیل کریں۔ یہ بات انہوںنے صوبے میں ضروری اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔