مزید خبریں

نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پرنوجوان زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک این میں قباء مسجدکے قریب مسلح ڈاکوئوں نے 22سالہ امجدولدفردین سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا۔ملزمان زخمی سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر تیموریہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کواسپتال منتقل کردیا ۔ نیو سبزی منڈی پر بینک الحبیب کے قریب حادثاتی طور پرگولی چلنے سے ایک 34سالہ غلام قادرولد غلام نبی زخمی ہوگیاجس کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔