مزید خبریں

اسمبلی میں کورنگی لانڈھی کے مسائل حل کرانے کی آواز نہیں سنی‘جی ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے 15 سال میں کبھی سندھ اسمبلی میں کورنگی لانڈھی کے مسائل حل کرانے کی آواز نہیں سنی۔ ان خیالات کا اظہار،جی ڈی اے کے رہنماؤں سردار عبدالر حیم محمد اسماعیل شاہ ‘ نصرت سحر عباسی‘ ارشد شر بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے کراچی کے حلقہ این اے 240 سے جی ڈی اے کے امیدوار تنویر چودھری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے میں منعقد انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔