مزید خبریں

پاکستانی بنگالی برادری کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں‘سعید غنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی بنگالی برادری کے بنیادی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق کیلیے آواز اٹھائی ہے۔ قیام پاکستان کے وقت سے آباد پاکستانی بنگالی خاندانوں کو نادرا میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کروانے کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔