مزید خبریں

اشجر عباس نے دوسرے امام رضا انٹرنیشنل اتھلیٹکس کپ میں سونے کاتمغہ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے اتھلیٹ شجر عباس نے ایران میں منعقدہ دوسرے امام رضا انٹرنیشنل اتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ایچ ای سی سے جاری بیان کے مطابق شجرعباس یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، لاہور کے طالب علم ہیں اور 6دسمبر 2021 کو ایچ ای سی کے زیر اہتمام منعقد کردہ یونیورسٹی گیمز کے ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہیں اس سال برمنگھم ، برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور ترکی میں اسلامک سولیڈیرٹی چیمپیئن شپ کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔