مزید خبریں

مسلمانوں کونبی کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں‘اورنگزیب فاروقی

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت کے میڈیا پر بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے کی گئی گستاخی پر مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی ،تاج محمدحنفی،مولانامحی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ ودیگرنے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نبی کریمؐکی شان اقدس میں گستاخی کرنے والی ملعونہ کو دنیا میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں،گستاخ کی سزا سزائے موت ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی کریم ؐ کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،ہمارے دل پیارے نبی صلی اللہ کی محبت میں دھڑکتے ہیں، ہمارے خیالات و تصورات میں بھی،دل و دماغ کے ساتھ خون کے قطرے قطرے میں نبی کریم ؐ کی محبت رچ اور بس چکی ہے۔