مزید خبریں

لیاقت مارکیٹ ملیر کے تاجروں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے محمود حامد

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ‘جاوید حاجی عبداللہ ‘ نوید احمد اور عثمان شریف نے لیاقت مارکیٹ ملیر میں ڈکیتیوں اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیاقت مارکیٹ ملیر کے تاجروں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے‘ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمے داری ہے۔ اگر حکومت نے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا تو تاجر احتجاجا سڑکوں پر آجائیں گے۔