مزید خبریں

پی ٹی آئی کو حلقہ بندیوںسے متعلق درخواستیں یکجا کرکے جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے شیڈول کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 13 جون 2022ء تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک متفرق اور ترمیم شدہ درخواستیں یکجا کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ پیر کو جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، نئی حلقہ بندیوں کو آرٹیکل 51(5) کا تحفظ حاصل نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کی جانب دیکھ رہا ہے، الیکشن کمیشن پوچھ رہا ہے کہ 2021ء کی مردم شماری کب تک مکمل ہوگی؟ الیکشن کمیشن جواب ملنے پر فیصلہ کرے گا کہ حلقہ بندی کس مردم شماری پر ہوگی۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواست میں ترمیم کی اجازت دی تھی لیکن درست انداز میں دائر نہیں ہوئی، عدالت نے تحریک انصاف کو درخواستیں یکجا کرکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔