مزید خبریں

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پرمشاورت،وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی، مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری پر بھی غور کریگی،کابینہ اراکین کو ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ تین جون کو ہونے والے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کریگی۔ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔