مزید خبریں

سکھر،اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی،1 گرفتار

سکھر (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی کروڑوں روپے کرپشن کا ملزم گرفتار، روہڑی سے فوڈ انسپکٹر وقار سروہی کو گرفتار کیا گیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم پر سرکاری گندم کی 15 کروڑ کی خورد برد کا کیس دائر تھا، ملزم3 سال سے مفرور تھا ، ملزم پر سال 2019ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔