مزید خبریں

بدین پولیس کی کامیاب کارروائی ، 2 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار

بدین (نمائندہ جسارت) بدین پولیس نے جرم کی کوشش ناکام بنا کر 2 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔کارروائیوں کے دوران 217 سفینہ پیکٹ، 24170 سفینہ گٹکا برآمد۔ روپوش ملزم سمیت 7 ملزمان گرفتار۔ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق بدین شہر میں موٹر سائیکل چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کے احکامات پر انچارج سی آئی ای بدین انسپکٹر محمد رحیم کھوسہ مع اسٹاف نے گشت اور روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے دوران جرم کی کوشش ناکام بنا کر جرائم پیشہ ملزمان موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے دو کارندے نور محمد ابڑو اور عرفان مگنھار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزم راشد ابڑو اور عطا محمد ابڑو فرار ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزم نور محمد ابڑو سے ایک 30 بور پستول و 5 رائونڈ اور ملزم عرفان مگنھار سے ایک دیسی پستول و ایک کارتوس برآمد کرکے 5 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ ملزمان نندو بائی باس روڈ نزد گائوں قابل جوکھیو پر مسلح ہو کر جرم کے ارادے سے کھڑے تھے۔ پولیس نے گرفتار اور مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ ضلع بھر کی حدود سے مختلف اوقات اور مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے رہے۔ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی تفصیل۔ موٹر سائیکل CD-70 رنگ لال ماڈل 2021 انجن نمبر DO.67629 , چیچس نمبر GH-131942 ( مالک عذیر میمن)، موٹر سائیکل CD-70 رنگ کالا ماڈل 2020 انجن نمبر CO-746338, چیچس نمبر CO-099438 (مالک عبدالمنان بوھڑ) ، موٹر سائیکل یونیک رنگ کالا انجن نمبر DSE-1967382, چیچس نمبر DSC-2969941 (مالک گل حسن)، موٹر سائیکل ھائی اسپیڈ رنگ کالا انجن نمبر DSE-772734 چیچس نمبر DSC-493427 (مالک عزیز چانڈیو)، موٹر سائیکل یونیک رنگ کالا انجن نمبر SS-72232, چیچس نمبر DSC-2888132،پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور مزید برآمدگیاں متوقع ہیں۔ جبکہ ایک موٹر سائیکل مالک کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کورواھ سب انسپکٹر سرور حسین کھوسہ نے دوران گشت کارروائی کر کے بغدادی لیاری کراچی کے رہائشی دویش ولد ویرسی مہیشوری کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 پیکٹ سفینہ جملہ 22000 ساشے برآمد کرکے مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوغلام علی انسپکٹر دھنی بخش مری نے اسٹاف کے ہمراہ گشت کے دوران کارروائی کر کے مسمات ریحانہ اور شمیم لوہار کو گرفتار کرکے 17 پیکٹ سفینہ جملہ 1870 ساشے برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوغلام علی نے ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم غلام مصطفی کمبوہ کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم نواز لری نظامانی فرار یوگیا ملزمان کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کرکے گٹکے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگوسب انسپکٹر محمود احمدخان نے کارروائی کرکے روپوش ملزم الٰہی بخش چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔