مزید خبریں

ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن بننے کے بعد کچرا کنڈی میں تبدیل

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن بننے کے بعد کچرا کنڈی بن گیا جگہ جگہ گندی کے ڈھیراور راستوں پر گندہ پانی جمع رہنا معمول بنا گیا گلیوں کی صفائی کرنے والے خاکروہ غائب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جب سے ٹنڈوجام میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ ملا ہے ٹنڈوجام کا حال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگیا ہے شہر کچرا کنڈی بن کر رہ گیا ہے شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں پہلے باقائدہ گلیوں اور محلوں کی صفائی کے لیے خاکروب ہوتے تھے جب اب دکھائی نہیں دیتے بلدیہ ٹنڈوجام کے ذرائع کے مطابق یہ بھی تنخواہ کی فہرست میں موجود ہیں لیکن ان کی تنخواہ کہاں جارہی ہے کون وصول کر رہا ہے یہ معلوم نہیں صرف کچھ ملازم کچرا اُٹھانے کی گاڑی پر رکھے ہوئے اور کچھ سیوریج کی لائن کی صفائی پر لیکن اس کے باوجود پورا شہر ہفتے میں چار سے پانچ دن سیوریج کے پانی میں ڈوبا نظر آتا ہے اور شہریوں کے گھروں تک میں گندہ پانی داخل ہو جاتا ہے شہر کی مین سڑک ایک سال قبل میٹھے پانی کی لائن بچھانے کے لیے کھودی گئی تھی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جو ابھی تک کھودی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں چلنا پھرنا مشکل ہو گیا اور اس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود دوبارہ سڑک نہیں بنائی جارہی ۔اہم ذرائع کے مطابق اس کے بنا نے کی ذمے داری پبلک ہیلتھ دپارٹمنٹ کی تھی اور باقائدہ اس کیلیے فنڈ رکھے گئے تھے لیکن انہوں نے یہ رقم کہاں کی کسی کو نہیں معلوم ٹنڈوجام کے عوام حلقے کے ایم پی اے اور ایم این اے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی مشکلات پر توجہ دیں اور ان کا حل نکال کرعوام کی زندگی کو مشکلات سے بچائیں۔