مزید خبریں

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 جون سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اولیائے کرام کے شہر، ملتان میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سبب بنے گی۔ 3 میچز کی یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
سیریز میں دونوں ٹیموں سے سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کی توقع ہے تاہم یہ گراؤنڈ اس سے قبل بھی کئی یادگار کرکٹ میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ 2001 میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 264 رنز سے شکست دی تھی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز ملتان پہنچی جبکہ مہمان ٹیم اج بذریعہ اسلام آباد ملتان پہنچے گی۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13 دسمبر 2006 کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔
ملتان کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکا ہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے بنگلا دیش کو 137 رنز سے شکست دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز پاکستان کے سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں۔ انہوں نے یہاں کھیلی گئی 4 اننگز میں 197 رنز بنائے۔ اس فہرست میں مقامی ہیرو اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نمبردوسرا ہے، جن کے رنز کی تعداد 178 ہے۔ مارلن سیمیولز سمیت 4 بیٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن شامل ہیں۔ شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراؤنڈ پر 6،6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بھارت کیفاسٹ بولر آر پی سنگھ 40 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں۔ وریندر سہواگ کا 309 اور برائن لارا کا 216:
اگست 2001 سے نومبر 2006 کے دوران ایم سی ایس نے 5 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔ نتیجہ خیز رہنے والے 4 میں سے 3 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو ایک اور بنگلا دیش کو 2 مرتبہ ٹیسٹ میں شکست دی جبکہ بھارت نے اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے واحد ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور سابقہ بیٹر محمد یوسف 517 ٹیسٹ رنز بناکر ایم سی ایس کے بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہء￿ ں۔ وہ اس وینیو پر 3 سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر بھی ہیں۔ بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیزکے برائن لارا نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب ٹرپل اور ڈبل سنچری اسکور کررکھی ہے۔ پاکستان کے دنیش کنیریا اس گراؤنڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ اننگز میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اسٹیڈیم وہاڑی روڈ پر واقع ہے۔ فروری 2020 میں اس وینیو نے پی ایس ایل کے 3 میچز کی میزبانی کی تھی، جہاں میزبان ملتان سلطانز نے تینوں میچز میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست سیدوچار کیا تھا۔