مزید خبریں

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے ہرادیا

لندن (جسارت نیوز)لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جوئے روٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں5وکٹوں سے شکست دیدی اور3میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔انگلش ٹیم نے 277رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ115 جبکہ بین فوکس32رنز بنا کرناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کے سنچری میکر جوئے روٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ10جون سے نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔اتوار کو تاریخی کرکٹ گرائونڈ لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز5وکٹوں کے نقصان پر216رنز دوبارہ شروع کی تو انگلینڈ کے جوئے روٹ77اور بین فوکس9رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور277رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے مزید وکٹ نہ گرنے دی۔انگلش ٹیم نے 277رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ115 جبکہ بین فوکس 32 رنز بنا کر نقابل شکست رہے۔اس سے قبل تیسرے روز277رنز کے تعاقب میںانگلینڈ کی دوسری اننگ کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور انہوں نے محض 69رنز پر اپنی 4وکٹیں گنوا دی تھی لیکن جوروٹ کے ناقابل شکست 77رنز نے ان کی پوزیشن مستحکم کردی ۔