مزید خبریں

محمد آصف کیلیے بڑا اعزاز، پروفیشنل اسنوکر میں انٹری مل گئی

لاہور(آئی این پی)سابق عالمی اسنوکر چمپئن محمد آصف نے کیو اسکول ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ٹور کارڈ حاصل کرکے اسنوکر میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔قومی کھلاڑی نے تھائی لینڈ میں کیو اسکول ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جیت کر دو سال کے لیے ٹور کارڈ حاصل کیا۔ پروفیشنل اسنوکر کارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،پروفیشنل سرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ جائیں گے۔ورلڈ اسنوکر ٹور کے صدر جیمز فرگوسن نے ٹیم مینجر شعیب عارف کو مبارک باد دی۔محمد آصف نے سیمی فائنل میں ہم وطن اسجد اقبال کو شکست دے کر دو سال کا پروفیشنل اسنوکر ٹور کارڈ حاصل کیا اور یہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیو اسکول کے ذریعے پروفیشنل کارڈ حاصل کیا ہے۔ شعیب کا کہنا ہے کہ یہ پرو اسنوکر اور پاکستان کی بڑی کامیابی ہے کہ اگلے دو سال دنیا بھر میں اسنوکر کے پروفیشنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نظر آئیں گے۔