مزید خبریں

ورلڈگیمز2022، ورلڈ اسنوکر چمپئن احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کرینگے

برمنگھم(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امریکا میں ہونیوالی ورلڈگیمز2022میں پاکستان کے 16سالہ ورلڈ ایمچرسنوکر چمپئن احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے۔ ورلڈ گیمز اسنوکر مقابلوں میں پاکستان، بھارت سمیت16ممالک کے کیوئسٹ شرکت کرینگے۔ورلڈگیمز2022میں 15 ریڈبال مقابلے 13سے 17جولائی تک برمنگھم جیفرسن سوک کمپلیکس اور شیرٹن برمنگھم بالروم میں کھیلے جائیں گئے۔انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں100سے زائد ممالک کے 3600 سے زائد کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔پاکستان کے 16سالہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹس جوجستو ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کریگی ۔